رونی کا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے کپتان وائن رونی کا کہنا ہے کہ وہ 2018کے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔

وائن رونی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر روس میں ورلڈ کپ ٹیم کے لئے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تو یہ ان کا آخری فٹ بال ٹورنامنٹ ہو گا۔

اس وقت وہ 32سال کے ہوں گے اور شاید یہ ریٹائرمنٹ کے لئے بہترین عمر ہے۔
وائن رونی کو حال ہی میں ٹیم کے نئے کوچ الارڈرائس نے دوبارہ کپتان نامزد کیا ہے اور سلوواکیا کے خلاف پہلے میچ  سے وہ ورلڈ کہ کوالیفائرز کا آغاز کر رہے ہیں۔

وائن رونی کو کوچ کی مکمل حمایت حاصل ہے لیکن یورو کپ میں ناقص ترین پرفارمنس اور بطور کپتان 16میچوں میں شکست شائقین فٹ بال کے لئے انتہائی ناخوشگوار ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: