انڈیا کے ارب پتی بھائی

بھارت کی معروف ترین ایڈوٹیزمنٹ سائٹ  MEDIA.NET کو چینی  کمپنی کے اشتراک نے خرید لیا۔ 900ملین ڈالر کی اس ڈیل کے ساتھ اس کو بنانے والے دونوں بھائی اب دنیا کے ارب پتی لوگوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ معاہدہ ایڈورٹیزمنٹ کے سیکٹر میں سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ گو کئی کمپنیاں اس سے بڑے معاہدے کر چکی ہیں لیکن ویب ایڈورٹیزمنٹ میں آج تک اتنا بڑا لین دین کبھی نہیں ہوا۔

ممبئی کے یہ دو بھائی دیوانک اور بھاوین نا صرف پبلشرز بلکہ ایڈوریٹرائزرز کے لئے بھی پراڈکٹس بناتے ہیں۔ اس ڈیل کے بعد آج تک کی تمام ڈیلز  پر یوں لگتا ہے کہ جیسے پردہ پڑ گیا ہو۔ گوگل نے ایڈ ماب کو 2010میں 750ملین کا خریدا تھا، یوں تین سال پہلے ٹوئٹر نے موپب کو 350ملین ڈالر میں خریدا۔

یہ حیرت انگیز ڈیل ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب دنیا بھر میں  انڈسٹری بحران کی زد میں ہے۔  اس ڈیل کی ادائیگی دو حصوں میں ہو گی، 426ملین ڈالر کی پہلی قسط بیجنگ مینٹو اور باقی نامعلوم  سرمایہ کاروں نے ادا کر دی ہے جبکہ 474ملین ڈالر کی دوسری قسط بھی مکمل کنٹرول کے بعد ادا کر دی جائے گی۔

یوں میڈیا نیٹ اب بیجنگ کی کمپنی کی ذیلی کمپنی بن گئی ہے۔ دیوانک کے مطابق چینی کمپنی نے اپنے ملکی قواعد و ضوابط کو پورا کر لیا ہے۔ اس کے بعد اب کمپنی ان کے قوانین کے مطابق چلے گی۔ بلومبرگ کے مطابق ’’مینٹو‘‘ کے اسٹاک کی ٹریڈنگ پچھلے دسمبر سے بندتھی۔

دیوانک کے مطابق چین دنیا میں ایڈورٹیزمنٹ کے حوالے سے دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔اگر چینی پارٹنرز کے ساتھ مل کر وہ اچھا کام کریں تو بھارت اور چین میں اربوں ڈالر کا ماہانہ کاروبار موجود ہے۔ ایسے میں انتہائی تیزی سے منافع کی نئی حدود کو چھوا جا سکتا ہے۔

اب تک کمپنی کا 90فیصد منافع امریکا، جبکہ 5فیصد کینیڈا، انگلینڈ جیسے ممالک اور باقی 5فیصد باقی دنیا سے آتا ہے۔ دیوانک کا کہنا ہے کہ چین میں کاروبار حاصل کرنا بہت مشکل تھا، یہ ایک ایسی مارکیٹ ہے کہ جسے کوئی بھی غیر ملکی مکمل طور پر چھو بھی نہیں سکا۔ ایسے میں چینی پارٹنرز کے ساتھ مل کر بہت کچھ نیا کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی آئی ٹی صنعت میں ان دو بھائیوں سے پہلے صرف فلپ کارٹ  کے بانی سچن اور بینی بھنسل  ارب پتیوں کی فہرست میں شامل تھے جن کی فاربز کے مطابق مالیت 1.4بلین ڈالر تھی۔ تاہم ان دونوں بھائیوں نے اپنا کاروبار بیچا نہیں۔

ان دونوں بھائیوں کو ’’ہیکرز برادران ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اب تک یہ دونوں 2آن لائن کاروبار کی ویب سائٹس بنا کر بیچ چکے ہیں۔ ان دونوں  کی مالیت اب ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: