انڈیا اور امریکہ میں فوجی تعاون کا معاہدہ

انڈیا اور امریکہ نے ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات اور ساز و سامان کے استعمال سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر فوجی ساز و سامان کی مرمت، فراہمی اور ایندھن بھرنے کا راستہ کھول دے گا۔

US India Agreement

اس معاہدے کا اعلان امریکہ کے دورے پر آئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاركر اور امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کی ملاقات کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا۔

اس معاہدے سے دونوں ممالک کی فوج کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا آسان ہو جائے گا لیکن یہ ہمیشہ دونوں کی رضامندی سے ہی ہوگا

ایشٹن کارٹر اور منوہر پاركر دونوں نے یہ بھی واضع کیا کہ اس معاہدے سے کسی بھی فریق کو ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر فوجیوں کو تعینات کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دونوں ممالک ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے فوجی ٹھکانوں کی مدد لیتے رہے ہیں لیکن اس معاہدے سے اس پر ایک رسمی مہر لگ گئی ہے۔

واشنگٹن میں اکثر ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان بڑھتا ہوا فوجی تعلق چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو کم کرنے کی جانب اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے

انڈیا میں یہ معاملہ سیاسی طور سے کافی نازک رہا ہے۔ بہت سے دھڑوں کا خیال ہے کہ اس معاہدے سے انڈیا اپنی غیر وابستہ پالیسی سے ہٹ رہا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: