سسرال جائیں گے، ٹھگ ہیں، ن لیگ کی گولا باری

وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے لاہور میں لیسکو دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ٹھگ اور ڈبل شاہ اکٹھے ہوگئے ہیں۔ سیاسی کزنز پہلے بھی ناکام ہوئے، اب بھی ناکام ہوں گے۔ خدشہ ہے کہ لاہوریے ان کی پھینٹی نہ لگا دیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر ہیں۔

abid

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کو مینار پاکستان پر سزا ملنی چاہیے۔ پاکستان دشمن کا ساتھی اور حمایت کرنے والا بھی مجرم ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہوگا۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا عمران خان کا احتجاج سسرالی ایجنڈا ہے۔ ان کے احتجاجی مارچ کو نہیں روکا جائے گا۔ پنجاب میں بھی ایم کیو ایم کے بانی کی طرح دو افراد انتشار اور عدم استحکام کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ عمران 2018 انتخاب میں ناکامی کے بعد باقی زندگی سسرال گزاریں گے۔

rana

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا شیخ رشید کے ہوتے ہوئے عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ صوبائی وزیر قانون نے واضح کیا کہ جب تک کسی کو عدالت سے سزا نہ ہو وہ نااہل نہیں ہوتا۔ وسیم اختر کو ملک کا قانون حلف اٹھانے کی اجازت دیتا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: