جان سینا اب ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے

تیرہ سال تک ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلوں پر اپنی دھاک بٹھانے والے ریسلر جان سینا بھی ریسلنگ کی دنیا چھوڑ کر ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ریسلر راک کے نقش قدم پر چلنے کے لئے تیار ہیں اور ان دنوں اپنی دستاویزی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

جان سینا آخری بار ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سمر سلم میں اے جے اسٹائلز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اپنے ہاتھ پر پہنا ہوا بینڈ اتار کر رنگ میں چھوڑ دیا تھا اور دوبارہ کبھی رنگ میں دکھائی نہیں دیئے۔

اطلاعات ہیں جان سینا کو امریکی ٹی وی کے رئیلٹی شو ’’امریکن گرٹ‘‘ کی میزبانی کی آفر کی گئی ہے جسے انہوں نے خوش قسمتی کہہ کر قبول بھی کرلیا ہے۔

جان سینا اس پروگرام میں جج کے فرائض انجام دیں گے جس میں حصہ لینے والے امیدواروں کو فوجیوں والی ٹریننگ اور فزیکل چیلنجز دیئے جائیں گے جان سینا کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی شو کے ذریعے نئے ریسلر متعارف کرائیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: