مشتاق منہاس: ارب پتی صحافی

سینئر صحافی، اینکرپرسن اور صحافتی سیاست کے بعد آزادکشمیر کی سیاست میں قدم رکھنے والے مشتاق منہاس بھی ارب پتی نکلے۔

ملک ریاض لیکس سامنے آ گئیں، اینکر بے نقاب

میڈیا ٹاؤن کہلانے والے موضع لوئی بھیر اسلام آباد میں ان کے دس دس مرلہ کے 10 پلاٹ ہیں۔

اسلام آباد کے گوکینہ کلاں میں تین کنال تین مرلہ کا پلاٹ بھی ان کی ملکیت ہے۔

مری ایکسپریس وے پر لکوٹ کے علاقے میں نو کنال جبکہ اسلام آباد زون 5 میں خیابان کشمیر کے علاقے میں دس مرلہ کا پلاٹ بھی رکھتے ہیں۔

موضع بنی مہاساں میں 3 کنال 6 مرلہ کا پلاٹ انہوں نے مشترکہ ملکیت میں ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ بنی مہاساں میں ان کا دو منزلہ تعمیر شدہ گھر بھی ہے۔

آزادکشمیر کے ضلع باغ میں تین گھر انہوں نے مشترکہ ملکیت بتائے ہیں۔

اسلام آباد (5) کی جموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کنال، سیکٹر 9-0 میں ایک دس اور دو 9، 9 مرلے کے پلاٹ ان کی اہلیہ کے نام ہیں۔

بحریہ ٹاؤن فیز سکس میں بھی ایک مکان ان کی اہلیہ کی ملکیت ہے۔

اس کے علاوہ منہاس خاندان 35 تولے سونے کا مالک ہے۔

15 لاکھ روپے کی انشورنس پالیسی اور اسلام آباد کے ایک بنک میں ان کے اکیس لاکھ ستر ہزار روپے پڑے ہیں تو ایک فارن کرنسی اکاؤنٹ بھی موجود ہے جس میں ڈیڑھ ہزار ڈالر موجود ہیں۔

مشتاق منہاس: 60 ہزار روپے ماہانہ میں ارب پتی

ان کے پاس صرف ایک ذاتی گاڑی ٹیوٹا 2006ء ماڈل ہے۔

مشتاق احمد منہاس کی سالانہ آمدنی صرف پندرہ لاکھ روپے ہے اور انہوں نے 15-2014ء میں ساڑھے چار لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

ان کے چار بچے بحریہ ٹاؤن کی اکیڈمی میں زیرتعلیم ہیں جن کے سالانہ تعلیمی اخراجات تین لاکھ بیس ہزار روپے سالانہ بنتے ہیں۔

Mushtaq Minhas statment

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: