ڈنڈے، برچھیاں اور اسلحہ کس نے فراہم کیا؟ڈی جی رینجرز

کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بائیس اگست کے حملے میں متحدہ کے عسکریت پسند ملوث تھے۔ متحدہ لیبر ڈویژن نے حملہ آور پریس کلب کے قریب دو بینکوں میں چھپائے تھے۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ ایک بینک ملازم جاوید شوکت کو گرفتار کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر مزید افراد پکڑے۔ ملزموں نے سب بتا دیا کہ ڈنڈے، برچھیاں اور اسلحہ کون لایا؟ دوسرے بینک افسر خرم بلند خان کی تلاش جاری ہے۔

میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنیوالے متحدہ کے بانی کی تقریر پر مشتعل ہوئے۔ گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ شہادتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: