کراچی سے ریلیف، اسلام آباد میں تاریخ

ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کے ساتھیوں کی ضمانت کی خبریں آنے کے بعد تاثر یہی تھا کہ شاید اب شعیب شیخ کو ریلیف مل جائے۔ تاہم ان کی گرفتاری کو حکومت نے انتہائی الجھا رکھا ہے۔ ان کی گرفتاری ایک سے زائد مقدمات میں ڈالی گئی ہے۔ کراچی میں قائم مقدمات میں ان کی ضمانت ہو بھی جائے تو اسلام آباد کے مقدمات ان کی رہائی میں حائل ہو جائیں گے۔

آج ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس  میں چیئرمین اور سی ای او شعیب شیخ اور منیجر آپریشن وقاص عتیق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔جعلی ڈگری کا یہ کیس اسلام آباد میں قائم کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن درخواست ضمانت پر سماعت کی۔درخواست ضمانت پر فیصلہ 31اگست کو سنایا جائے گا۔عدالت نےایف آئی اے کو چالان کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ادھر اسلام آباد کی ایک اور عدالت میں  ایگزٹ کمپنی کی گاڑیوں کی حوالگی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔  مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ۔ درخواست گزار عائشہ شعیب کی جانب سے راجا رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کو بتایا گیا کہ  ضلعی عدالت میں گاڑیوں کی سپرداری ہوچکی۔  اس کےباجود ایف آئی اے نے گاڑیاں واپس نہیں کی۔ ایف آئی اے کو گاڑیوں کی واپسی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔مقدمے کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: