فوکوشیما کے پاگل سرفرز

فوکوشیما پاور پلانٹ  کو 2011کے سونامی میں بدترین نقصان پہنچا۔ اس سے نکلنے والی ریڈی ایشن کی وجہ سے لاکھوں افراد کو علاقہ خالی کرنے پڑا۔ ساحل کے قریب علاقے کی آبی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

12

تاہم بدترین سانحہ کے باوجود اب بھی شہر کے کچھ سرفرز پاور پلانٹ کے گرد سرفننگ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب کسی خطرے سے نہیں ڈرتے۔ اگر ریڈیو ایکٹیوٹی کی وجہ سے نقصان پہنچا بھی تو اس کےاثرات 25سال بعد نمودار ہوں گے۔تب تک ان کے جسم ختم ہو چکے ہوں گے اور سرفنگ بھی نہیں کر پائیں گے۔ ایسے میں بہتر ہے کہ جب تک جان ہے سرفنگ کریں۔

13

ان سرفرز کو پانی کی لہروں سے دیوانہ وار پیار ہے۔ ان کی پوری زندگی یہاں سرفننگ کرتے ہی گزری ہے۔ سونامی کے بعد اس ٹیم نے بیٹھ کر سوچا کہ ہم یہ کھیل بند کر دیں لیکن پھر کچھ عرصے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اگریہ سب بند کر دیا تو شاید جینے کا مقصد ختم ہو جائے۔ اس وجہ سے انہوں نے دوبارہ سرفنگ کا فیصلہ کیا۔

11

سرفرز کی ان ٹیم کو کئی بار حکومت نے منع کیا، گرفتار کیا گیا لیکن یہ باز نہ آئے۔ اس کے بعد حکومت نے ان پر توجہ دینی چھوڑ دی اور اب یہ روزانہ شام کو اس پلانٹ اور ریڈیو ایکٹیوٹی کے سامنے سرفننگ کرتے ہیں۔ ان سرفرز  کی تصاویر دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔ انہیں اب اسپورٹس کی دنیا میں دیوانہ قرار دیا جاتا ہے۔

14

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: