پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں درخواست

تحریک انصاف کی طرف سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ پوری قوم کے لیے باعث تشویش ہے ۔

درخواست میں وزیراعظم اور فیملی ممبران کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست کے متن کے مطابق پاناما لیکس کا معاملہ قومی اور عوامی مفاد کا ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کی جائیں ۔

پی ٹی آئی کی طرف سے یہ موقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ آف شورکمپنیوں کے معاملے پر وزیر اعظم اور اہلخانہ کے بیانات میں تضاد ہے ۔ چیئرمین نیب کو لوٹی رقم واپس لانے کا حکم دیا جائے ۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ ، قانون، نیب اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے ۔

تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں پٹیشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اب عدالت پر اعتماد بھی کریں اور فیصلے کا انتظار بھی کریں ۔ پرویز رشید کا کہنا ہے حکومت پی ٹی آئی کی پٹیشن دیکھے گی اور وکیل کے ذریعے جواب دے گی عمران خان ٹی او ارز بنتے دیکھنا ہی نہیں چاہتے ۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کو معلوم ہے ٹی او ارز بنے گا تو سب کا احتساب ہو گا ، عمران خان صرف نواز شریف کو پھنسانا چاہتے ہیں ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: