سعودی نائب ولی عہد کا دورہ پاکستان

سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان کا مختصر دورہ کیا۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد انھوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے مسلمان ممالک سمیت دنیا بھر میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

سرکاری ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پالیسیوں میں ہم آہنگی اور بین الاقوامی فورم پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید جاری رکھا جائے گا۔

COAS meeting Saudi deputy crown prince and Defence Minister Muhammad Bin Salman

سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے مختصر دورے میں پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: