16 دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی سزا برقرار

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے دہشت گردوں کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا ۔ 16 دہشت گردوں نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ بیس جون کو محفوظ کیا تھا ، عدالت عظمیٰ نے دہشت گردوں کی اپیلیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہیں ۔

فوجی عدالتوں نے آرمی، پبلک اسکول، بنوں جیل، پریڈ لائن، فوجی قافلوں و تنصیبات سمیت دیگر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔

دہشت گردوں میں قاری زبیر، حیدر علی ، قاری ظاہر گل ، عتیق الرحمان، تاج محمد،اقسن محمود، فتح محمد، شیر عالم، فیض محمد، محمد عربی، محمد غوری، طاہر محمود ، فضل غفار، سعید الزماں اور سخی محمود شامل ہیں ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: