پاکستان تجارت کی دنیا میں واپس آ گیا ،وزیراعظم

پاک چین اکنامک کوریڈور سمٹ سے وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا چين دنيا بھرميں پاکستان کے تشخص کا دفاع کر رہا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے ۔ سی پیک منصوبے میں 10ارب ڈالر صرف سڑکوں کا جال بچھانے جب کہ توانائی کے شعبے میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا توانائی کے بیشتر منصوبے 2018 میں مکمل ہو جائیں گے ۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا پاکستان تجارت کی دنیا میں واپس آگیا ہے اور دنیا سے تجارت کرنا چاہتا ہے، پاکستان باصلاحیت انسانی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں سلامتی کی صورتحال بہت بہترہوئی ہے ۔ ملک میں جاری منصوبوں سے نیا دور آئے گا اور غربت کا خاتمہ ہو گا ۔

چینی سفیر کا کہنا ہے اقتصادی راہداری منصوبوں کے تحفظ کیلئے پاکستانی اقدامات قابل تعریف ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: