الطاف حسین اور فاروق ستار میں میچ فکس ہے

پی ایس پی کے سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آصف حسنین ایم کیوایم کے ٹکٹ پراین اے 255 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ،وہ ٹاون ناظم اور رکن رابطہ کمیٹی رہے ہیں،یہ بانی متحدہ کو ملے مینڈیٹ کو چھوڑ کر آئے ہیں ،انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔

ان کا کہناتھاکہ فاروق ستار اور الطاف حسین کے درمیان میچ فکس ہے،وہ تمام پاکستانیوں کے لیے کنفیوژن پیدا کردی ہے ، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ فاروق ستار ایم کیوایم کےقائد کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، وہ گزشتہ روز کہہ رہے تھے کہ اب وہ ہمارے لیڈر نہیں ہیں، کل وہ الطاف صاحب ہوگئے،آگےکانہیں پتااب کیا ہونیوالاہے،بانی متحدہ کو بچانے والا خود بھی فنا ہوجائےگا ۔

انہوں نےکہا کہ قائدایم کیوایم اورفاروق ستار کی مرضی سے سب کچھ ہورہا ہے، دنیابھرمیں بانی متحدہ خطاب کررہے ہیں، ارم عظیم فاروقی نے خودبتایاہےکہ انھیں ایم کیوایم قائدنےفون کیاہے۔

پی ایس پی سربراہ نے سوال کیا کہ کوئی یہ بتائے کہ بانی متحدہ پاکستان میں رہنماوں کو فون نہیں کررہے؟،وہ فاروق ستار سےزیادہ ٹیلی فون کالزکررہے ہیں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: