میزائل کی خوشی ،ڈانس پارٹی اور جنگ کی تیاری

جیکب فریڈوی (انڈی پینڈنٹ)

 

انسانی تاریخ میں شاید ہی کبھی مہلک ترین ہتھیار کے تجربے پر اتنی خوشی منائی گئی ہو۔ حال ہی میں شمالی کوریا نے  بیلسٹک میزائل کو سب میرئین سے فائر کا میاب تجربہ کیا۔ جس کے بعد ملک بھر میں جشن کا اعلان کیا گیا۔

ویسے عام طور پر جشن میں چھٹی ہوتی ہے لیکن شمالی کوریا نے ملک بھر میں ڈانس پارٹیوں کا اعلان کیا۔ اس کے تحت دارالحکومت سمیت تمام سرکاری دفاتر ، گھروں اور گلیوں میں لوگ ناچنے پر مجبور ہوئے۔

اگر گینز ورلڈ ریکارڈ کو مدعو کیا جاتا تو شاید ڈانس کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جاتے۔ پیانگ یانگ کے اخبارت میں لگی تصاویر سے اندازہ ہوتا  ہے کہ جشن کی وسعت اور مجبوری کتنی زیادہ تھی۔ یہاں تک کے نوجوان سربراہ بھی افواج کے کمانڈروں کے ساتھ ڈسکو کرتے نظر آئے حالانکہ باقی تمام افراد کو روایتی ڈانس کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

1

شمالی کوریا میں ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد بھی سیاسی مقامات پر ڈانس پارٹیوں کو اہتمام کیا گیا تھا لیکن اس بار جشن عام لوگوں کے گھروں اور گلیوں تک پہنچایا گیا۔

اس ٹیسٹ کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر کم جو انگ نے بیان جاری کیا ہے کہ ’’یہ تمام کامیابیوں سے کامیاب تھا۔‘‘ یعنی اب انہو ں نے سرکاری طور پر اپنے باپ اور دادا کو سب سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تاہم اس ڈانس پارٹیوں کے باوجود سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور فوجی قافلے  مسلسل گشت پر ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر ایک فوٹیج مسلسل چل رہی ہے جس میں فوجیوں کو جنگ کرتے دکھایا جا رہا ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا میں کچھ ٹھیک نہیں اور  وہ کسی جنگ کی تیاری کر رہا ہے یا کم از کم لوگوں کو تیار کر رہا ہے۔

اس کشیدگی کی ایک وجہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں بھی ہیں۔ پیانگ یانگ ذرائع کے مطابق اس سال مشقوں میں ایک نئی مشق شامل  کی گئی ہے جس کی وجہ سے ملک میں تشویش ہے۔ شمالی کوریا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار امریکہ اور جنوبی کوریا ایک ایسی مشق بھی کریں گے جس میں شمالی کوریا پر حملے کی تیاری کی جائے گی۔

میزائل ٹیسٹ سے پہلے شمالی کوریا کے میڈیا پر ان مشقوں کے حوالے سے ایک رپورٹ چلی جس میں کہا گیا کہ یہ مشقیں نہیں شمالی کوریا پر جنگ کی تیاری ہے۔ درحقیقت  دشمن کو ہماری ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ اس وجہ سے اب وہ جنگ پر آمادہ ہو گیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: