پگڑی نہیں اتاروں گا، امریکی ویزہ جائے بھاڑ میں

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے بی جے پی رکن جب ویزے کے لئے امریکی سفارت خانے پہنچے تو انہیں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پگڑی اتارنے کا کہا گیاتاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ۔

تین مرتبہ لوک سبھا کے رکن رہنے والےوریندر سنگھ جو اس وقت ریاست اتر پردیش کے علاقے بھادوہی کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانے نے پہلے ان سے کاشتکاری کے معاملات پر انٹرویو کیا اور بعد میں اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

سنگھ نے کہا ویزے کے مقصد کے لئے وہ امریکی سفارت خانے گئے، جہاں پر انہیں کہا گیا کہ پگڑی اتاردو،انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کرسکتا ،میں ایک کسان ہوں اور پگڑی میر ی شان ہے اور یہ میرے ملک کی بھی عزت کا معاملہ ہے۔ میں کس طرح سیکورٹی کے خاطر اپنی پگڑی اتار سکتا ہوں،میں ایسا کبھی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے نے خود انہیں امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی ، اس نے ویزہ لینے سے انکار کردیا کہ اسے کوئی دورہ کرنے میں دلچسپی نہیں۔

ویندر کو دورہ کرنے کے لئے آج امریکا روانہ ہونا تھا۔ سنگھ ہمیشہ پگڑی میں ہی پارلیمنٹ میں د یکھےجاتے ہیں اور کاشتکاری امورسمیت اکثر دیہی مسائل پر بات کر تے ہیں۔

اس معاملے کو وزارت خارجہ امریکی حکام کے سامنے اٹھانے پر غور کر رہی ہے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: