امریکا اور روس شام کے مسلئے پر معاہدے کے قریب

امریکہ اور روس شام میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ لیکن اب بھی چند مسائل کو حل کرنا باقی ہے۔

U.S. Secretary of State John Kerry, right, and Russian Foreign Minister Sergey Lavrov attend a news conference after the International Syria Support Group (ISSG) meeting in Munich, Germany, Friday, Feb. 12, 2016. Talks aimed at narrowing differences over Syria and keeping afloat diplomacy to end its civil war have gotten under way in Munich. (AP Photo/Matthias Schrader)

جنیوا میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لورووف سے شام کے مسئلے مزاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے میڈیا کو بتایا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لورووف اور انھیں شام میں جنگ بندی پر آگے بڑھنے کے راستے کا واضح اندازہ ہو گیا ہے لیکن اب بھی چند تفصیلات پر کام کرنا باقی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق شام میں جنگ بندی کی بحالی اور امدادی سامان کی زیادہ بہتر رسائی کے اقدام پر زیادہ تر تکنیکی بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے ماہرین جنیوا میں ہی موجود رہیں گے تاکہ آنے والے دنوں میں حل طلب معاملات کو حل کر سکیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لورووف نے کہا ہے کہ اب بھی ہمیں چند معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ جس میں القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کی شمالی مشرق میں امریکی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے درمیان تفریق کرنا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لورووف نے شام کے مسئلے پر امریکہ سے تعلقات کی فضا میں بہتری کے حوالے سے کہا کہ ان معاملات کو حل کرنے کی کوشش ہے جن میں اتفاق رائے کی کمی ہے۔ باہمی اعتماد میں ہر ملاقات کے بعد اضافہ ہو رہا ہے۔

اس سے پہلے دونوں رہنماؤں کے درمیان شام کے مسئلے پر گذشتہ ماہ ماسکو میں ملاقات ہوئی تھی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: