ڈھاکا:کیفے حملے کا ماسٹر مانئڈ سمیت 4 ہلاک

بنگلہ دیش کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی علاقے میں چھاپہ مار کر 4 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں گذشتہ ماہ دارالحکومت میں کیفے پر حملہ کرنے والی کالعدم تنظیم کا مبینہ منصوبہ ساز تمیم چوہدری بھی شامل ہے

bangladesh

پولیس کے مطابق ڈھاکہ کے جنوب میں 25 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود نارائن گنج نامی شہر کے علاقے پیکپارا میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

بنگلہ دیشی کمانڈوز نے 12 گھنٹے تک کیفے کے محاصرے کرنے کے بعد 13 افراد کو بچا لیا تھا جبکہ 6 مسلح حملہ آوروں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حملے میں غیر ملکیوں سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔ لیکن بنگلہ دیشی حکومت کا کہنا تھا کہ مقامی شدت پسند تنظیم جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش کا کام ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: