سارک، پاکستان سب سے پیچھے ، دفاع میں آگے

سارک کی وزرائے خزانہ کانفرنس میں وزیراعظم نے بڑھ چڑھ کر خطاب کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون سے ہی پاکستان اور خطے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ تاہم اگر اعدودشمار کو دیکھا جائے تو پاکستان اقتصادی ترقی کی شرح میں صرف افغانستان اور مالدیپ ہی پاکستان سے پیچھے ہیں۔

پاکستان جی ڈی پی میں ترقی کی شرح 4.7 رہی۔ بھارت کی شرح نمو 7.3 فیصد، سری لنکا کی 7 فیصد،بھوٹان کی 6.4 فیصد، بنگلہ دیش کی 6.2 فیصد،نیپال کی 5.5 فیصدہے۔

شرح خواندگی میں بھی یہی صورتحال ہے۔ افغانستان کے  بعد سب سے کم شرح پاکستان کی ہی ہے۔ یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی 56.4 فیصد ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں سری لنکا اور نیپال کے بعد سب سے سستی کرنسی پاکستان کی ہے۔ ایک ڈالر 104.78 پاکستانی روپے میں ملتا ہے جبکہ ایک ڈالر کی قدر  67 بھارتی روپے، 78.45 بنگلہ دیشی ٹکے،145.65 سری لنکن روپےکے برابر ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق سارک ممالک میں جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستان کے دفاعی اخراجات کی شرح سب سے زیادہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: