چیف جسٹس نظر چیک کروانے گئے تو بجلی چلی گئی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس چیئرمین رانا محمد حیات خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ترمیمی بل 2014 پر غور کے لیے 4اراکین پر مشتمل سب کمیٹی قائم کی گئی کمیٹی 2 ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔بل میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے 2 سال قبل پیش کیا تھا۔جس کے مطابق یونیورسٹی کو جب بنایا گیا تو اسپتال کو اس کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔ اس وقت سے نہ پروموشن ہورہی ہیں نہ مراعات دی جارہی ہیں۔ پاکستان میں کوئی اسپتال یونیورسٹی میں تبدیل نہیں ہوا۔

وزیر مملکت برائے کیڈ نے کہا کہ اس بل سے اتفاق کرتاہوں ۔1200 بیڈ کا اسپتال ہے ۔ 9 ہزار اسٹوڈنٹس اس وقت منسلک ہیں۔پمز اسپتال کو یونیورسٹی کے ماتحت کر کے ادارے کا مذاق بنانے کی کوشش کی گئی۔

پمز اسپتا ل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے پمز کے4 وارڈز میں ایک بھی واش روم کام نہیں کر رہا۔

اسد عمر نے وزیر مملکت سے کہا کے سسٹم ٹھیک کریں ،وزیر جا کر خود واش روم چیک کرے گا تو مشکل ہو جائے گی۔

وزیر مملکت نے کمیٹی کو بتایا کے اسپتالوں میں ایسامافیاہے۔ چیف جسٹس نظرچیک کرانےگئے تو بجلی چلی گئی۔ ای ڈی نے ایکشن لے کر بجلی کو بحال کرایا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کے مافیا بیٹھا ہے تو ہتھکڑیاں لگوائیں،اجلاس میں ہوٹل گرینڈحیات کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سے پہلے کمیٹی نےگرینڈ حیات ہوٹل کے این او سی میں بے قائدگیوں کی نشاندہی کی تھی جو سفارشات اب ایف آئی اے نے دی ہیں ہم نے 6 ماہ قبل دی تھیں۔ سی ڈی اے کو کہا تھا کہ ایک ماہ میں این او سی جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کےبورڈ جو چاہے فیصلے کرسکتا ہے ہماری بات کسی نے نہیں سنی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: