40میل کا پیدل سفر، لاش توڑ کر گٹھری میں ڈال دی

بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایسا واقعہ منظر عام پر آگیا ہے کہ انسانیت کا سر شرم سے جھک جائے۔ بلاصور کے نواحی قصبے کی رہائشی 76 سالہ سلمانی نامی خاتون کی ہلاکت ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہونے سے ہوئی۔ اسے بروقت طبی امداد کے لئے ایمبولینس نہ ملی جس کی وجہ سے وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گئی ۔

تاہم مرنے کے بعد بھی اسکی لاش کو گھر تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس موجود نہیں تھی۔اس کے دونوں بیٹوں کے پاس بھی نجی ایمبولینس کرائے پر لینے کے لئے پیسے نہیں تھے۔ ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ لاش وزنی   تھی اس وجہ سے لواحقین کے لئے اسے کندھے پر اٹھا کر 40 میل دور لے جانا مشکل  تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس کے پیسے نہ ہونے پر  خاتون کی  لاش  کی ریڑھ کی ہڈی ،بازو اور ٹانگیں توڑ کر گٹھری میں باندھ کر لواحقین کے حوالے کر دی۔

لاش کے ہاتھ پاوں توڑ کر کپڑے کی گٹھری میں باندھنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے انہوں نے ایسا لواحقین کی سہولت کے لیے کیا کیونکہ لاش کو پیدل اٹھا کر لے جانا بہت مشکل تھا۔

اس واقعے کے خلاف ایک بار پھر ملک بھر میں شدید رد عمل ہے اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارتی ریاست اڑیسہ میں بیوی کی لاش کو 12 کلومیٹر تک کندھے پر اٹھا کر لے جانے کے  انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: