بوری تیار ہے، عامر لیاقت کو قتل کی دھمکیاں

ٹی وی پروگرام ہوسٹ اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ انہیں ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ انہیں کہا جا رہا ہے کہ تمہیں پاکستان سے بہت محبت ہے تو اسی کے پرچم میں دفن ہونا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کا پرچم لگا کر گھومتے ہیں اور اس کے پرچم میں دفن ہونا پسند کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیلی فون کرنے والے کی آواز کو پہچانتے ہیں اور اگر انہیں قتل کیا گیا تو اس کے ذمہ دار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہوں گے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ 2006ء میں انہوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی، پاک سرزمین پارٹی کے آنے کے بعد اور ایم کیو ایم کی صورتحال دیکھتے ہوئے وہ دوبارہ سیاست میں آئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ الطاف حسین کی تقریر سن نہیں سکے تھے لیکن میڈیا پر وہ اظہار رائے کی آزادی کے لئے لڑتے رہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں کامران شاہد نے انہیں الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے سنوائے تو ان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنے کو کہا تو انہوں نے زور دیا کہ الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کیا جائے، صرف بیان سے لاتعلقی کافی نہیں ہے۔

انہوں نے پاک سرزمین پارٹی پر تنقید کرنے پر مصطفیٰ کمال سے بھی معافی مانگ لی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: