انگوٹھا ملاؤ، ٹیکنالوجی لاؤ۔نادرا کو حکم

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سردار عاشق گوپانگ کی صدارت میں ہوا۔ چیئرمین نادرا کے نہ آنے پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کے اگلے اجلاس میں وہ لازمی آئیں۔

ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفر علی نے نادرا کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ان کا کہنا تھا کے نادرا ملک کا سب سے بڑا آئی ٹی ادارہ ہے۔ پاکستان میں 500 سے زائد رجسٹریشن سینٹر ہیں۔ ہر ضلع اور تحصیل میں دفاتر موجود ہیں۔ موبائل وینز پر بھی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ شہروں میں میگا سینٹر بنارہے ہیں دیگر ممالک سے بھی معاہدے کیے ہیں۔شناختی کارڈوں کی  دوبارہ تصدیق کا عمل 6 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔  اب تک ایک کروڑ خاندان کی دوبارہ تصدیق مکمل ہوچکی ہے۔  38 ہزار کارڈز مشتبہ پکڑے ہیں ۔

چیئرمین کمیٹی عاشق گوپانگ نے کہا کےمعاملات کو نہ بڑھائیں پہلے جو معاملات چل رہے ہیں ان کو صحیح کریں ۔ دیہات میں نادرا کا اسٹیٹس پٹواریوں سے بھی برا ہے۔ آپ کم سے کم دیہات میں ایک کیمرہ لگاکر وہاں کے معاملات کو مونیٹر تو کریں۔  نادرا کا آپ کی سوچ سے زیادہ برا حال ہے۔ ایجنٹ باہر بیٹھے ہیں۔ باہر کی مانیٹرنگ ہو نہیں رہی ہے ۔

شیخ روحیل اصغر نے کہا کے آپ لوگوں کی وجہ سے سسٹم پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ جب میرا انگوٹھا میچ نہیں کرتا توعام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔ آپ اپنی غلطی کیوں تسلیم نہیں کرتے؟  آپ کے پاس متعلقہ سسٹم نہیں ہے۔  اس سے شرمندگی حکومت اور الیکشن لڑنے والے کوہوتی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کے دس دن پہلے اپنا اکاونٹ کھلوانے گئی تو بنک انتظامیہ نے کہا کے آپ کے اسمارٹ کارڈ میں مسئلہ ہے اور میرا اکاونٹ ابھی تک نہیں کھل سکا ۔

ڈپٹی چیئرمین نادرا نے کہا کے فنگر پوائنٹ ٹیکنا لوجی 99 فیصد صحیح ہے۔  زائد عمر یا اسکن پرابلم کی وجہ سے بعض دفع فنگر میچ نہیں ہوتے۔ اس مسئلے کو دیکھیں گے۔  اگر ٹیکنالوجی کو بدلنے کی ضرورت پڑی تو بدلیں گے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: