سیاہ فام کی سیاست، کئی کرکٹرز تباہ

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ڈیرل کلینن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کوٹہ سسٹم نے کئی کھلاڑیوں کا کیرئیر تباہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مفادات کے لئے کرکٹ میں کوٹہ نافذ کیا گیا تاکہ لوگ سیاہ فام کرکٹر کو دیکھنے کے لئے گراؤنڈ میں آئیں جس کی وجہ سے ان سمیت کئی کھلاڑیوں کو نقصان ہوا۔

’’کرک انفو ‘‘کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لانس کلوزنر  کو بھی اس وجہ سے ڈراپ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اب وہ دوبارہ قومی ٹیم کے لئے نہیں کھلیں گے۔ تاہم بعد میں سیاسی دباؤ کی وجہ سے وہ چپ ہو گئے۔

کلینن کا کہنا ہے کہ وہ سیاہ فام لوگوں کے خلاف نہیں لیکن کرکٹ میں میرٹ ہونا چاہیے۔  انہوں نے تسلیم کیا کہ ’’مکایا انٹینی ‘‘ نے میرٹ پر جگہ بنائی اور ان  کی کہانی کسی بھی ہیرو سے کم نہیں ہے۔  تاہم انہوں نے نام لئے بغیر اس دوران آنے والے کئی کھلاڑیوں کو کرکٹ ٹیم کے لئے ان فٹ قرار دیا۔

کلینن کا کہنا تھا کہ سیاہ فام بچے فٹ بال کھیلتے ہیں۔ اگر کسی کو ان کی بات پر شک ہے تو وہ اسکولوں میں جا کر دیکھ لے۔ قومی ٹیم میں بھی زیادہ سیاہ فام کھلاڑی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی اس کو تعصب سمجھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: