ترک اپوزیشن لیڈر پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

ترکی کے اپوزیشن لیڈر ’’کمال  کریل دروگو ‘‘ پر ملک کے شمال مشرقی  علاقے میں فائرنگ کی گئی۔ وہ گاڑی میں سوار تھے کہ راستے میں نامعلوام افراد نے جنگل سے گولیاں چلائی جس میں 3سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوئے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے  کہ انہوں نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر یہی معلوم ہوا ہے کہ حملہ کردستان پارٹی نے کیا ہے۔

تاہم آزادکردستان  تنظیم نے  الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے خلاف مزید بدترین آپریشن کا بہانہ بنا رہی ہے۔ طیب اردوان اپنے مخالفین کو ایک ایک کر کے قتل کرا رہے ہیں۔

ترک اپوزیشن لیڈر  نے مقامی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو میں بس اتنا کہا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں اور محفوظ مقام پر موجود ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر وزیراعظم طیب اردوان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ کردستان تحریک نے 1984میں آزادی کی خاطر ہتھیار اٹھائے۔ پچھلے 32سال میں اس تحریک کے نتیجے میں44000افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: