برقینی پر پابندی، معاشرتی انتشار مقصد نہیں، فرانس

فرانسیسی وزیر خارجہ نے نیس میں خاتون سے برقینی کے معاملے پر ہونے والی بدسلوکی پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس واقعے پر افسوس ہے۔ برقینی پر پابندی سیکولرازم کے خلاف نہیں اور نہ ہی اس کا مطلب  فرانسیسی عوام میں انتشار پیدا کرنا ہے۔

فرانس کے کئی شہروں کے ساحلی علاقوں میں برقینی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس پابندی کی وجہ سے نیس میں ایک خاتون کو پولیس اہلکاروں نے ساحل پر کپڑے اترنے پر مجبور کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد فرانس اور دنیا بھر میں واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے۔

نیس کے میئر کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون سے کوئی زبردستی نہیں کی۔ پولیس اہلکار لوگوں کی شکایت پر پوچھ گچھ کے لئے عورت کے پاس گئے۔ عورت نے رضاکارانہ ور پر اپنا برقع اتار کر اہلکاروں کو دکھایا تاکہ لوگوں کو یقین ہو سکے کہ ان کے پاس کوئی مہلک چیز موجود نہیں۔ قانون کے مطابق خاتون کو برقینی پہننے کے اصرار پر بیج سے ہٹا دیا گیا۔

نیس کے میئر کا کہنا ہے کہ ملک کی سیکیورٹی اور لوگوں کے تحفظ کی خاطر ساحل پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس ضمن میں خاتون کو جرمانہ بھی کیا گیا۔ 34سالہ مسلمان خاتون صائم کا کہنا ہے کہ ان کا ساحل پر نہانے کا کوئی اراد ہ نہیں تھا۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ساحل پر گئیں تھیں تاکہ موسم سے لطف اندوز ہو سکیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ فرانس کی حکومت کو اس حوالے سے سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے، ورنہ ملک کے سیکولر ازم کو نقصان پہنچے گا۔  لوگوں میں مسلمانوں کے حوالے سے خوف ختم نہ ہوا تو پھر شاید کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

فرانس میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملک کے 26 علاقوں میں ساحلِ سمندر پر برقینی پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع کیا ہے۔فرانس میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور اور اسلاموفوبیا مخالف ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ پابندی فرانس کے قوانین کے خلاف ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: