انگلیاں چٹخانے پر آواز کیوں آتی ہے؟

البرٹا یونیورسٹی کی تحقیق میں معلوم ہوا کہ انگلیاں چٹخانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آواز درحقیقت سینوویال فلوئیڈ (رطوبت زلالی) میں گیس بھرنے کے نتیجے میں ابھرتی ہے۔
سینوویال فلوئیڈ ایسا پتلی رطوبت ہوتا ہے، جو انسانی جسم کے بیشتر جوڑوں کے درمیان موجود خلاء کو بھرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جب انگلیوں کو چٹخایا جاتا ہے تو یہ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے جیسے خلاء پیدا کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے جوڑ کی سطح اچاک الگ ہوتی ہے،
جس کے نتیجے میں آواز پیدا ہوتی ہے۔ اس حوالے سے الٹرا ساؤنڈز کی مدد سے بھی جائزہ لیا گیا کیونکہ یہ ٹیکنالوجی ایم آر آئی کے مقابلے میں پچاس سے سو گنا زیادہ تیزی سے چیزوں کو کیچ کرتی ہے۔
نتائج سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ایسا کرنے سے دباؤ میں ہونے والی تبدیلی کے نتیجے میں رطوبت میں پیدا ہونے والے بلبلے چٹخنے کی آواز پیدا کرتے ہیں۔
انگلیاں چٹخانے کی عادت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جوڑوں کے امراض یا دیگر طبی مسائل کا باعث بنتی ہے،
تاہم محققین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قابل اعتبار شواہد موجود نہیں کہ انگلیاں چٹخانا کسی قسم کے مسئلے کا باعث بنتا ہے۔
دوسری جانب کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں بھی بتایا گیا ہے کہ اس عادت کے کسی قسم کے مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے،

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: