فاٹا خیبرپختونخوا میں شامل ہوگا، اصلاحات کمیٹی رپورٹ جاری

وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کو پانچ سال کے دوران ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لایا جائے گا اور دس سال بعد انہیں خیبرپختونخوا میں شامل کر دیا جائے گا۔

انصاف کے لئے جرگے اب پولیٹیکل ایجنٹ نہیں بلکہ جج نامزد کریں گے۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ جاری کردی۔

مشیرخارجہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں کے ساتھ مشاورت اور قانونی تقاضوں کو نظر میں رکھ کر تیار کی گئی ہے۔

فرنٹیئر کور پاک افغان سرحدوں کی خفاظت کرے گی اور مقامی انتظامیہ کے لئے 20 ہزار اہلکاروں پر لیویز فورس بنائی جائے گی۔

فاٹا کا ترقیاتی فنڈ 20 ارب روپے سے بڑھا کر 90 ارب روپے سالانہ کیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: