5 سال سے کم عمر بچوں کے اعضا کی پیوندکاری ممکن نہیں

بچوں کے اغوا کے معاملے پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر فیصل مسعود کا کہنا ہے کہ پانچ سال کم عمر بچوں کے اعضا کی پیوندکاری ممکن نہیں۔

بچوں کے اغوا پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے فیصل مسعود نے بتایا کہ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کے آرگن ٹرانسپلانٹ کرنا ممکن ہے۔

اعضا کی پیوندکاری میں 45 منٹ سے زائد وقت درکار ہوتا ہے۔ 11 ٹرانسپلانٹ سنٹر رجسٹرڈ ہیں۔

جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ  لاپتہ اور اغوا ہونے والے بچوں کے اعضاء کی پیوندکاری کی خبریں آئی ہیں۔ میڈیا سمیت کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو عدالت پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے ساتھ افواہوں کی روک تھام بھی عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: