سری لنکا کے خلاف فالکنر کی ہیٹ ٹرک

آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چھٹے آسٹریلوی بولر بن گئے ہیں۔

فالکنر نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔

بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے فالکنر نے کشال پریرا کو 46ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد 48ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر انہوں نے اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بروس ریڈ، انٹونی سٹیورٹ، بریٹ لی، کلنٹ میکے اور ڈین کرسچن آسٹریلیا کی طرف سے ون ڈے میچوں میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز رکھتے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: