مہاجروں کو سندھ نے پناہ دی،خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مائنس متحدہ قائد کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے کہا مہاجروں کو سندھ نے پناہ دی۔ اب مہاجراپنے آپ کو پاکستانی تسلیم کر لیں۔ ایسے معاملات نہیں چلیں گے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ متحدہ اپنا قبلہ درست کرے۔

انہوں نے کہا لندن قیادت اپنی گرفت برقرر رکھنے کی کوشش کرے گی اور جو متحدہ قائد کے ساتھ ہے وہ پاکستانی ریاست کے خلاف ہے۔

دوسری جانب سینیٹ میں قائد اختلاف اعتزاز احسن اپنی ہی پارٹی کے شاہ صاحب کے خیالات سے متفق نہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ متحدہ قائد اتنے جلدی مائنس نہیں ہو سکتے ۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ ایم کیو ایم کی صورتحال ابھی واضح نہیں ۔ فاروق ستار کا معاملہ حقیقی ہے یا نوراکشتی کچھ روز میں پتہ چلے گا ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: