برطانیہ اب ریفرنس جائے گا، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت پر کسی صورت میں آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ شہر کے امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے ۔ امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور کراچی کے امن کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا

اسلام آباد میں کراچی روانگی سےپہلے وزیرداخلہ نے کی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی اور صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے معاملے پر میڈیا کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا۔

انہو ں نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کو اب ایک شخص کی کال پر یرغمال نہیں بنایا جائے گا۔  سب کراچی کی سلامتی اور ملک کے حوالے سے ایک صفحہ پر ہیں۔

برطانیہ میں الطاف کے خلاف ایک باضابطہ ریفرنس بھیج رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: