سندھ میں بلدیاتی انتخاب کا آخری مرحلہ

سندھ بھر میں بلدیاتی اداروں کے میئر، ڈپٹی میئر چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب ہورہا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ آج مکمل ہوگا۔ جس میں منتخب نمائندے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کا انتخاب کریں گے۔ ٹاون کمیٹیوں، میونسپل کمیٹیوں، میونسپل کارپوریشنز، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز، میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور ڈسٹرکٹ کونسلز میں منتخب نمائندے اپنے چئیرمین، وائس چئیرمین، مئیر اور ڈپٹی مئیر کا انتخاب کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے بھر میں ان نشستوں کے لئے 75 امیدوار میدان میں ہیں۔

Vote

تقریبا ساڑھے چھ سال بعد ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا فیصلہ بھی آج ہونے جارہا ہے۔ کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندے 6 ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز، اور ایک ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے چیئرمین، نائب چیئرمین کا انتخاب کریں گے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں منتخب نمائندے شہر کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کا انتخاب کریں گے۔ 309 کے ایوان میں ایم کیو ایم کو 210 نشستوں کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ الیکشن کے لئے  ووٹنگ کا وقت صبح 9 سے شام 5 تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ منتخب مئیر، ڈپٹی مئیر، چئیرمین اور نائب چئیرمین اپنے عہدے کا حلف 30 اگست کو اٹھائیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: