میں غدار نہیں ہوں

ایم کیو ایم سے چند دن پہلے دوبارہ وابستگی اختیار کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پھر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا میں اب سیاست نہیں کروں گااور خود کو ایم کیو ایم سے الگ کر رہا ہوں ۔

عامر لیاقت نے اعلان کیا کہ اب کبھی ایم کیو ایم میں واپس نہیں جاؤں گا اور اگر زیادہ تنگ کیا گیا تو ملک چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا  فاروق ستار کی باتوں میں بہت فرق  ہے کچھ دن بعد سب پتا چل جائے گا جو نظر آ رہا ہے وہ اصل نہیں ہے۔

فاروق ستار پریشان ہیں اور کنفوژن میں نظر آ رہے ہیں۔  مجھے نہیں لگتا ہے ایم کیوایم کو الطاف حسین کے علاوہ لوگ قبول کریں گے۔

لندن اور پاکستان کی قیادت ایک پیج پر نہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا اللہ تعالیٰ پاکستان اور کراچی کی حفاظت کرے اور میں غدار نہیں ہوں۔  کل تنہا کھڑا تھا جب کوئی دوسرا سامنے نہیں تھا۔

گزشتہ کچھ دنوں میں بہت کوشش کی کہ خون ریزی نہ ہو۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا میں پورے ملک سے معافی مانگتا ہوں۔ میرے لیے پاکستان سب کچھ ہے میں جو کچھ ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں ۔

عامر لیاقت حسین نے کہا ایم کیو ایم کی قیادت فاروق ستار سنبھالیں، ندیم نصرت  یا پر الطاف حسین میرا تعلق اب متحدہ سے نہیں رہا۔

الطاف حسین جذبات ، زبان پر قابو نہیں رکھ سکتے تو سیاست چھوڑ دیں۔

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت کو رینجرز نے ایک دن حراست میں بھی رکھا تھا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: