شاہد مسعود پر پابندی، حق میں فیصلے کیلئے جج کو خط

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کو ڈاکٹر شاہد مسعود کے حق میں فیصلہ کرنے کا خط ایک خط موصول ہو اہے جس میں کہا تھا ہے کہ فیصلہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے حق میں کیا جائے۔

خط پڑھنے کے بعد کیس کے دوران  جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ  کیا اس طرح کے خط سے میں فیصلہ درخواست گزار کے حق میں کر دوں گا؟

اے آر وائی کمیونی کیشن کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بنچ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا مگر  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کیس سننے سے انکار کر دیا۔

کیس کسی دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے

پیمرا نے متنازعہ پروگرام نشر کرنے پرنجی ٹی وی اینکر پر 45دنوں کے لیے پروگرام کرنے پر پابندی عائد کی تھی ۔

پروگرام میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا نام لیے بغیر ان پر رقم وصول کر کے کام نہ کرنے کاالزام لگایا گیا تھا۔

اے آر وائی کمیونی کیشن نے پیمرا کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: