متحدہ قائد کیخلاف برطانیہ میں مقدمہ، تحقیقات

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قائد کی تقریر کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ  نے ہزاروں پاکستانیوں کی فون کالز کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔

الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر لندن میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اس سے متعلق خبر:    الطاف حسین نے معافی مانگ لی

مقدمہ لندن میں طارق نامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔۔

دوسری طرف وزیر داخلہ نے  رات گئے برطانوی اعلی حکام سے رابطہ کر کے الطاف حسین کی گذشتہ روز کی پاکستان مخالف تقریر اور ہجوم کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے کے واقعے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ  نے کہا کہ کسی شخص کا برطانوی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت اور امن کے خلاف اقدام انتہائی قابل مذمت ہےپاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے الطاف حسین نے نہ صرف پوری قوم اور خصوصا اردو بولنے والی عوام کی دل آزاری اور ہتک کی ہے بلکہ سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

حکومت برطانیہ ایسے سنگین جرم میں ملوث شخص کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے معاونت کرے۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ جلد تحقیقات کے لئے خط بھیجے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: