نائن زیرو سیل

کراچی میں رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔

رینجرز نے رات گئے آپریشن کر کےنائن زیرو، خورشید میموریل سیکٹریٹریٹ، ایم پی اے ہاسٹل اور میڈیا سیل کو سیل کر دیا۔

سیکٹر کمانڈر سچل رینجرز بریگیڈر خرم کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ملک دشمن لٹریچر اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

اس سے متعلق خبر:     سندھ میں ایم کیو ایم کے دفاتر بھی سیل

انہوں نے بتایا کہ رینجرز کے چھاپے کے دوران میڈیا سیل اور دیگر دفاتر میں خواتین موجود تھیں۔

کارروائی کے دوران پوچھ گچھ کی گئی لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے اسلحہ بھی ملا ہے جس میں 12 کلاشنکوف،6 ریپیٹر اور گولیاں شامل ہیں۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: