پہلے ہمیں موقف دو! کراچی میں بڑا آپریشن، گرفتاریاں شروع

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو رینجرز نے حراست میں لے لیا ہے۔

فاروق ستار ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے کے لیے کراچی پریس کلب پہنچے تھے۔

رینجرز حکام نے انہیں پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

اس سے متعلق خبر:      کراچی کے حالات، کس نے کیا کہا

فاروق ستار نے رینجرز حکام سے کہا کہ وہ میڈیا کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں دو منٹ بات کرنے دی جائے۔ جس پر رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ پہلے آپ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کے سامنے اپنا موقف دیں۔

فاروق ستار کو جب میڈیا سے بات نہیں کرنے دی گئی تو انہوں نے رینجرز حکام کہا کہ وہ اپنی گاڑی میں ان کے ساتھ جائیں گے جس پر رینجرز کے اہلکار بھی ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر انہیں رینجرز ہیڈ کوارٹرز لے گئے۔

کراچی میں ایم کیو ایم کارکنوں  کی ہنگامہ آرائی کے بعد رینجرز کی جوابی کارروائی جاری ہے اور شہر بھر میں گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ رینجرز نے متحدہ کا پانچ روز سے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ  بھی اکھاڑ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اور فوج کی جانب سے کراچی میں ایک بہت بڑا ٓپریشن شروع ہونے والا ہے۔  ذرائع کے مطابق آج تک کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف اتنا بڑا آپریشن نہیں کیا گیا ہو گا۔ شہر میں صورت حال اس وقت کشیدہ ہوئی جب ایم کیو ایم کے قائد نے کارکنوں سے خطاب میں  پاکستان مخالف نعرے بازی کی۔ اس کے بعد رینجرز میدان میں آئی۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ صورت حال کو دیکھ رہے ہیں۔ شہریوں  کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے ۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ حملہ کرنے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہو گا۔ حملہ آوروں سے حساب لیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: