آج فاروق ستار کا امتحان، کمال

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے کہا قائد ایم کیو ایم نے قومی اداروں کے خلاف بیانات دیئے۔ متحدہ انسانیت کو قتل اور نسلوں کو تباہ کر رہی ہے۔ انہیں صرف سیاست کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے ۔ متحدہ انسانیت کو قتل اور نسلوں کو تباہ کر رہی ہے۔ صورتحال متحدہ قائد کی نفرت انگیز تقریروں کا نتیجہ ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے نجی ٹی وی کے دفتر پر حملے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قائد ایم کیو ایم نے قومی اداروں کے خلاف بیانات دیئے۔ اب تک جو کہا ایم کیو ایم نے سچ کر دکھایا۔

مصطفٰی کمال نے الزام لگایا متحدہ قائد کراچی کے حالات خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ نوجوانوں کو جرائم کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔ مینڈیٹ کا نعرہ لگانے والے پاکستان کیخلاف کام کر رہے ہیں۔ بھارت سے پیسے لے کر پاکستان مخالف کام کر رہے ہیں۔ رسوائی متحدہ قائد کا مقدر ہے اور آج فاروق ستار کا بھی امتحان ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: