نیلم جہلم اور تربیلا پر اختلاف، چیئرمین واپڈا مستعفی

چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ نئے چیئرمین کے تقرر تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ ظفر محمود کے نیلم جہلم پراجیکٹ اور تربیلا توسیعی منصوبے پر حکومت سے اختلافات تھے۔

ظفر محمود نے اپریل 2014 میں چیئرمین واپڈا کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ انہوں نے ایک ہفتہ پہلے ہی وزیراعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین واپڈا ظفر محمود کے نیلم جہلم پراجیکٹ اور تربیلا توسیعی منصوبے پر حکومت کے ساتھ اختلافات تھے۔ وہ کہہ چکے تھے کہ حکومت کی ڈیڈ لائن کے مطابق دونوں منصوبے مکمل نہیں کئے جاسکتے۔ اس معاملے پر ظفر محمود کو وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے دباؤ کا سامنا تھا۔

چیئرمین واپڈا ظفر محمود کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حامی تھے۔ اس پر انہوں نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو خط بھی بھیجا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: