کپڑے کا ہینڈ بیگ سستا فیشن

فیشن بدلنے کیلئے طویل عرصہ نہیں لگتا بلکہ موسم کی طرح فیشن میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں۔  ہینڈ بیگ کا فیشن بھی اس میں شامل ہے۔ ہر خاتون، ہینڈ بیگ ساتھ رکھنے کی خواہاں رہتی ہے آج کل میں لیدر، ریگزن اور کپڑے کے ہینڈ بیگز بھی دستیاب ہیں۔

کپڑوں کے ہینڈ بیگز کو سستا فیشن کیاجاتا ہے کیونکہ یہ لیدر کے بیگ کی  نسبت سستے ہوتے ہیں۔ لیدر کے بمقابل کپڑے کے بیگز انتہائی دلکش ہوتے ہیں کیونکہ مختلف خوشنما ڈیزائن کے کپڑروں سے یہ بیگز تیار کئے جاتے ہیں کپڑوں کے ہینڈ بیگز کی تیاری بھی بہت مشکل ہے کیونکہ اس فن سے ہر کوئی واقف نہیں رہتا ۔ خواتین، جو اس ہنر سے بہتر طور پر واقف رہتی ہیں۔ وہ جدت پسندانہ اور دلی ذوق کے مطابق ہینڈ بیاگس کو دلکش اور خوشنما بنانے کی تگ و دو کرتی ہیں۔ ہمہ کلرز کے پھولوں کے ڈیزائن کے ہینڈ بیگز ہر کسی کو بھاتے ہیں۔ کپڑوں کے بیگز کے کلرز کا اپنی عمر اور لباس کے ڈیزائن کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخاب کرناچاہئے ورنہ یہ فیشن آپ پر نہیں جچے گا۔ درمیانی اور بڑے سائز کے بیگز خواتین میں بہت ہی مقبول ہیں۔ بڑے سائز کے بیگز ،گرمیوں میں اکثر استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہمیشہ ایسے بیگز کاانتخاب کریں جس میں آپ کی ضروریات کی تمام تر چیزیں اس میں سمو سکیں۔ اگر آپ کا قد کم ہے تو بڑے سائز کا بیگ ، اپنے کندھوں پر نہ ڈالیں بصورت دیگر ایسالگے اس بوجھ کے نیچے آپ دبے چلی جارہی ہیں۔ فیشن وہی اختیار کریں جو آپ کو بہتر لگے ۔ ایسے فیشن کو اختیار نہ کریں جس سے آپ کی شخصیت متاثر ہوتی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: