لاہور میں رینجرز آپریشن کرو، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں رینجرزآپریشنز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جاری رینجرز کا دائرہ کار لاہور تک بڑھایا جائے ۔لاہور میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔پنجاب پولیس کو ن لیگ کا عسکری ونگ بنا دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکن مرزا تنویر کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔ تحریک انصاف کے دو کارکنوں خرم اور عاطف کو بھی گزشتہ سال قتل کردیا گیا تھا ۔ ہمارے کارکنوں کے قاتل آزادانہ طور پر گھوم پھر رہے ہیں ۔ شریف برادران کو جہاں سے سیاسی خطرہ ہوتا ہے وہاں گلووں کی طاقت استعمال کرتے ہیں ۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔ شریف برادران نے پنجاب پولیس کا پیشہ وارانہ تشخص تباہ کردیا ہے ۔ لاہور میں رینجرز کے ذریعہ ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ  پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کا دائرہ اسلام آباد تک پھیل گیا ہے ۔اسلام آباد میں نوجوان وکیل فہد ملک کو جرائم پیشہ مافیا نے بے دردی سے قتل کیا ۔ فہد ملک پولیس سٹیشن کے سامنے قتل کیا گیا ۔اسلام آباد پولیس کی طرف سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے تک رینجرز کو ایکشن لینا چاہیے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: