ترکی، شادی کی تقریب میں دھماکہ، 55ہلاکتیں

ترکی کے شہر غازی عنتاب میں شادی کی تقریب میں دھماکے سے کم ازکم 55 افراد ہلاک اور 94 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ ایک ایسی جگہ ہوا ہے جہاں بہت سی یونیورسٹیوں کے طالب علم رہائش پذیر ہیں۔

Turkey Blast 2

حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر خودکش حملہ تھا۔

اس سے قبل ترکی نے اعلان کیا تھا کہ شام میں جاری جنگ کو ختم کرانے میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔ لیکن شام کو لسانی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے ۔ صدر بشار الاسد کو عبوری طور پر تسلیم کرتے ہیں لیکن طویل مدتی رہنما کے طور پر نہیں۔

اب تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن اس کے پیچھے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو دیکھا جارہا ہے۔

ترکی میں دولتِ اسلامیہ اور کرد جنگجوؤں کی جانب سے گذشتہ سال سے متواتر حملے کیے جارہے ہیں۔

Turkey Blast

ترکی میں شادی کی تقریبات کو بہت مقدس اور خوشی کا موقع سمجھا جاتا ہے اور حالیہ حملے سے لوگ بہت خوفزدہ ہو گئے ہیں۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: