نواز شریف کا اقتدار ڈولنے لگتا ہے تو دھماکے کیوں ہوتے ہیں

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پنجاب کو دہشت گردی کا نظریاتی دارالحکومت اور نرسری قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ وزیرستان سے دہشت گردی ختم ہوگئی پنجاب سے کب ہوگی؟

عوامی تحریک کی جانب سے تحریک قصاص کے سلسلے میں مختلف شہروں میں آج ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مظاہرین سے ویڈیو خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ را کے جاسوس پکڑے جائیں تو وزیراعظم خاموش رہتے ہیں۔ نواز شریف کا اقتدار ڈولنے لگتا ہے تو دھماکے کیوں ہوتے ہیں؟ بھارت نواز شریف کے اقتدار کی جنگ کیوں لڑرہا ہے؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام کرنے کی کوشش کی۔ حکومت اور دہشت گردوں کا کیا تعلق ہے اس سے پردہ اٹھانا ہوگا۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو سات دن میں ماڈل ٹاؤن لاہور میں مارے گئے افراد کا بدلہ لے سکتے ہیں اور وہ بدلہ لیں گے تو ”آل شریف” کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قصاص کے سوا کسی چیز پر سمجھوتا نہیں ہوگا تاہم وہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ اب اللہ کی لاٹھی چلنے کا وقت آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب آج ایک ہزار ارب روپے کا مقروض ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ 2018 میں الیکشن ہوئے تو پاکستان سلطنت شریفیہ بن جائے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: