تھر سرمایہ داروں کا ریس ٹریک

امر سندھی

Amarsindhi60@gmail.com

سندھ حکومت اور عالمی اداروں سے اپیل ہے کہ ذرا تھرپارکر کی طرف بھی توجہ فرمائیں۔

اب یہاں تھرپار کر میں مختلف این جی اوز تھر کی غریب، مسکین، اور مظلوم عوام کو انتہائی عبرتناک قرار  دے رہی ہیں۔

تھر کے عوام کو بھکاری بنا کے پیش کیا جا رہا ہے  تاک ہاپنے کاروبار کو چار چاند لگا ئے جا سکیں۔

تھر میں جو قحط سالی، بھوک اور بدحالی  کی فضا قائم ہے ، وہ یقیناً آپ کے ڈالڈا کے ڈبوں اور چند ٹکوں سے ختم نہیں ہو گی۔

حقیقت یہ ہے کہ تمام مسائل کا چکر لگا کر آیا جائے تو بات  پھر یہاں بیروزگاری پر ہی روکے گی۔

تھر کے مختلف اداروں ، این جی اوز ،معدنی وسائل  پر بااثر وڈیروں، پیروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ ہے۔ یہاں اگر کوئی نوکری نکل بھی آئے تو لوگ مرضی سے بھرتی کیے جاتے ہیں۔

کیا یہ قابل مذمت عمل نہیں؟ اگر ایسا ہی کیا جاتارہا تو پھر تھرپار کے حالات کیسے بدلیں گے۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ اگر تھرپار کے تمام اداروں میں باہر کے لوگوں کو ہٹا کر تھر کے مقامی لوگوں کو روزگار دیا جائے تو علاقہ دنوں میں تبدیل ہو جائے گا۔

تھرکے عوام  کی خدمت اور مسائل کا حل مقامی لوگوں کے پاس ہی ہے۔ وہ ان لوگوں  کو تمام وسائل اور پینے کا صاف پانی فراہم کر سکتے ہیں۔ اگر حکومت ایسا کر دے تو تھر میں قحط سالی رہے گی نہ ہی بھوک ، بیماری اور بدحالی ۔یہاں کے اسپتالوں میں معصوم بچوں کے بے گناہ اموات کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

اگر حکومت اور این جی اوز نے اپنا کام چمکانے کے نام پر کھیل بند نہ کیا تو نہ ہی تھرپارکر میں بھوک  اور بدحالی ختم ہوگی اور نہ ہی تھر میں مال مویشی کے زندہ رہنے کے آثار ملیں گے۔

اس وقت تھرپارکر ایتھوپیا کے مناظر طرف تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس ترقی کا ذمہ دار کوئی ایک عہد یا لیڈر نہیں بلکہ یہاں کے تمام سیاسی لیڈر ہیں۔ اگر یہی رویہ برقرار رہا تو تھر میں آئندہ کچھ ہی برسوں میں کوئی انسان اور حیوان  نہیں رہ پا ئے گا۔

زندگی کے تمام آثار تباہ و برباد ہو جائیں گے۔ اگر یہاں رہیں گے تو چند سرمایہ دار اور سیاسی لیڈر۔   کیونکہ انہیں تھر کی سفید ریت پر لینڈ کروزر اور پیجارو گاڑیوں کی ریس لگانی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: