پاک انگلینڈ ون ڈے، نو بال کا فیصلہ تھرڈ ایمپائر کے پاس

پاکستان اور انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں تجرباتی طور پر پہلی بار کرکٹ میں ’’نو بال ریفرل سسٹم ‘‘کو اطلاق ہو گا۔  اس کے تحت ٹی وی ایمپائر نو بال کا فیصلہ کرے گا۔

اس مقصد کے لئے ٹی وی ایمپائر کے پاس  4کیمروں کا ویو ہو گا جن کی مدد سے وہ فور ی طور پر آن فیلڈ ایمپائر کو نوبال کے بارے میں آگاہ کرے گا جس کے بعد آن فیلڈ ایمپائر نوبال دیں گے۔

تاہم ٹی وی ایمپائر یہ  کام  مائیک کی مدد سے نہیں بلکہ ایک وائبریٹنگ ڈیوائس کی مدد سے کرے گا۔ اگر کیمروں کی سہولت موجود نہیں ہو گی تو پھر فیصلہ آن فیلڈ ایمپائر ہی کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ون ڈے سیریز بدھ سے شروع ہو رہی ہے۔ پانچ ون ڈے کی  اس سیریز میں اس قانون کا اطلاق کیا گیا ہے ۔ یہ تبدیلی آئی سی سی کے سالانہ ریسرچ اینڈ ڈویلمپنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: