بھارت ریفرنڈم سے گھبرائے نہیں،او آئی سی

دفتر خارجہ میں مذاکرات کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اور آئی سی عیاد امین مدنی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی جانب سے بہت کم آوازیں اٹھائی گئی ہیں۔ بھارت کو ریفرنڈم سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی نکالا جا سکتا ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بیانات کافی نہیں ہیں۔ مسئلے کے سیاسی حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ضرروی ہیں۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ تمام عالمی ادارے بشمول اقوام متحدہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں گے۔ او آئی سے نے پاکستانی موقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کو کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ بھارتی جواب کا انتظار ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: