کیا میں پیلے اور علی جیسا عظیم ہوں؟ بولٹ

یوسین بولٹ نے مسلسل تیسرے اولمپکس میں 100، 200میٹر اور ریلے ریس میں گولڈ میڈل جیتا لیا۔

جیت کے بعد انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ ’’انہیں بھی پیلے، محمد علی اور مائیکل فلپس جیسی عظمت چاہئے۔ دنیا کے تیز ترین شخص نے امید ظاہر کی کہ صحافی انہیں بھی دنیا کا عظیم ترین ایتھلیٹ تصور کریں گے۔‘‘

اسپرنٹر کنگ نے کہا کہ ’’مجھے انتظار ہے کہ میڈیا میرے بارے میں کیا کہتا ہے، کیا وہ مجھے اس عظمت میں شامل کرتا ہے یا نہیں؟ مجھے اب خبروں کا بے صبری سے انتظار ہے۔‘‘

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنے آپ کو ان عظیم کھلاڑیوں کے ہم پلہ سمجھتے ہیں تو انہیں نے جواب دیا کہ ’’ میں نے پوری زندگی اس لمحے کا انتظار کیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ میری زندگی کے بارے میں اب پڑھیں اور آپ کواندازہ ہو کہ میں بھی اتنی ہی بڑی شخصیت ہوں۔‘‘

بولٹ اب تک 19اولمپکس اور ورلڈ تائٹل جیت چکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ’’میں یہاں دنیا کے سامنے ثابت کرنے آیا تھا اور اب کر چکا ہوں کہ میں کتنا اچھا ہوں، اب باقی فیصلہ لوگ خود کریں گے۔ اس کے علاوہ کیا ثابت کروں۔ 8اولمپکس جیتنا آسان نہیں۔ میں جتنا کر سکتا تھا کر چکا۔ اب اس سے زیادہ کوئی کیا کر سکتا ہے۔‘‘

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ فلپس کے ساتھ اپنا موازنہ کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’’نہیں، ہم دونوں مختلف کھیل کے لوگ ہیں۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ عظیم کھلاڑی ہیں۔ ان کے میڈلز پر کوئی بھی شک نہیں کر سکتا۔ ہم دونوں اپنے اپنے میدان میں عظیم ہیں۔‘‘

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: