نہ مفاہمت، نہ رعایت

لندن میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت سے مفاہمت ہو گی نہ رعایت ، پاناما لیکس سمیت حکومتی کرپشن کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

پیپلزپارٹی نے حکومت سے پس پردہ رابطوں کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی لندن میں ملکی سیاسی معاملات پر طویل مشاورت ہوئی ۔ ملاقات کے دوران پانامہ لیکس ، الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کے خلاف دائر ریفرنس اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ پاناما لیکس سمیت حکومتی کرپشن کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ الیکشن کمیشن ، عدلیہ اور سڑکوں سمیت حکمرانوں کے خلاف ہر ممکنہ راستہ استعمال ہو گا ۔

قیادت نے اتفاق کیا کہ اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کے حکومتی حربے ناکام ہوں گے ۔ حکومت سے پس پردہ رابطوں کی خبروں کو پیپلزپارٹی کی قیادت نے گمراہ کن قرار دے دیا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے واضح کیا کہ حکومت کے لئے نرم گوشہ ہے نہ ہی اسے کوئی پیغام بھجوایا گیا ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: