ٹرمپ کی معافیاں شروع

ڈونلڈ ٹرمپ کا اشتعال انگیز بیانات پر معافیاں مانگنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ری پبلکن امیدوار کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ گزشتہ دنوں ایف بی آئی کی جانب سے سیکورٹی بریفنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے مزاج  میں تبدیلی نظر آنے لگی۔

ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ کبھی کبھار جوش خطابت میں منہ سے غلط الفاظ نکل جاتے ہیں جن پر انہیں افسوس ہے۔

trump

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف ہیلری کلنٹن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں ہیلری کلنٹن کی غلطیاں لوگوں کی زندگیاں تباہ کردیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد امیگریشن کا بہتر نظام بنائیں گے۔ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو افغان نژاد صدیق متین کو ڈی پورٹ کریں گے۔ صدیق متین کے بیٹے عمرمتین نے فائرنگ کر کے اورلینڈو کے کلب میں 49 افراد مارے دئے تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: